خبرنامہ پاکستان

صحت یابی کیلئےدعاؤں پرپوری قوم کا مشکورہوں: وزیراعظم

لندن:(آئی این پی ) قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا احسان مند اور مشکور ہوں۔ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی مسلمان اور عیسائی سب میرے لیے دعا کر رہے ہیں۔ دعا کرنے والوں کا دل سے شکر گزار ہوں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ بجٹ کے حوالے سے اب تک جو کام ہوا اس کی مشاورت میں شامل رہا ہوں۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔