خبرنامہ پاکستان

صدارتی انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا، ریٹرننگ افسران ووٹ کی رازداری کو یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتہائی

اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا اس لئے ریٹرننگ افسران پر لازم ہے کہ ووٹ کی رازداری کو ہرممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے اور موبائل فون یا کسی الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے سے منع کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی الیکشن کمیشن نے توجہ مبذول کرائی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 12 کے تحت صدارتی الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ اس لئے اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ صدارتی الیکشن کے موقع پر اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ ووٹ کی راز داری کا ہرممکن طریقے سے خیال رکھا جائے اور کسی کو بھی موبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے بیلٹ پیپر کی تصویر بنانے سے روکا جائے۔