خبرنامہ پاکستان

صدارتی انتخاب سےمتعلق الیکشن کمیشن حتمی تاریخ طےنہیں کرسکی

ملک میں صدارتی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن مخمصے کا شکارہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق صدرممنون حسین کی مدت 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ آئین کے تحت مدت کےخاتمے سے 30 روز پہلے صدارتی انتخاب ضروری ہے۔ اس حوالےسے صدارتی انتخاب 8 اگست کو ہونا تھا تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نےبتایاکہ عام انتخابات ہونے کی صورت میں پولنگ کے ایک ماہ بعد صدارتی انتخاب ہوتا ہے۔ عام انتخابات کی وجہ سے صدارتی انتخاب کی تاریخ 25 اگست بنتی ہے۔

الیکشن کمیشن نےمزید بتایاکہ صدارتی انتخاب کا شیڈول 15روزہ ہوتا ہے۔موجودہ صورتحال میں 10 اگست تک اسمبلیاں فعال ہونے کا امکان نہیں ہے۔صورتحال پیچیدہ ہونے پر آئین کا آرٹیکل 254 لاگو ہوگا،انتخاب میں تاخیر غیرآئینی نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نےواضح کیاکہ صدارتی انتخاب ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔