خبرنامہ پاکستان

صدراورچیف جسٹس کیلئےدوبلٹ پروف گاڑیاں درآمد

اسلام آباد: (آئی این پی) صدر ممنون حسین اور چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی سیکیورٹی کے لیے دو بلٹ پروف گاڑیاں منگوالی گئی ہیں ۔ حکومت نے صدر ممنون حسین اور چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سیکیورٹی کے لیے یورپ سے دو نئی بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو گاڑیا ں منگوا لی گئی ہیں ، گاڑیاں سیکورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے یورپ سے منگوائی گئی ہیں جبکہ دونوں گاڑیوں کو اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے ۔