خبرنامہ پاکستان

صدرمملکت اورترک وزیراعظم کا دفاع، معیشت توانائی،انفرااسٹرکچر،سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں تعاون پراتفاق

استنبول (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین اور ترک وزیر اعظم احمر داؤد اولو نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، معیشت توانائی،انفرااسٹرکچر ،سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیاہے۔دونوں ملکوں کے درمیان یہ اتفاق رائے اسلامی تعاون تنظیم کے تیرھویں اجلاس کے موقع پر سائڈ لائن ملاقات میں سامنے آیا۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتہا پسندی ایک بڑا خطرہ ہے جس سے نمٹنے کی لیے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں اسلامی ممالک کو بات چیت کیذ ریعے اپنے اختلافات حل کرنے چاہئیں۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی میں انتہائی پرجوش برادرانہ تعلقات ہیں جو دیگر قوموں کے لیے مثال کی حیثیت رکھتے ہیں جن میں مزید وسعت پیدا کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امور میں دونوں ملکوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے ہے اور وہ بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے اوآئی سی کشمیر رابطہ گروپ میں فعال کردار پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت صلاحیت سے کم ہے، دونوں رہنماؤں نے اس امر پر بھی اتفاق ظاہر کیا کہ مستقبل میں اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔صدر ممنون حسین نے وزیراعظم داو?د اولو سے کہا کہ ترک سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، انفرااسٹرکچرکی تعمیر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ، وزیر اعظم ترکی نے انھیں یقین دلایا کہ اس سلسلے میں وہ متعلقہ حکام کو ہدایات دیں گے۔ صدر مملکت نے پرجوش استقبال پر وزیراعظم داو?د اولو اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔