خبرنامہ پاکستان

صدرمملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات

اسلام آباد(ملت آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعظم نے صدر مملکت کو گزشتہ روز ہونے والے کابینہ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات بھی بتائیں ۔اس موقع پردونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔