خبرنامہ پاکستان

صدرمملکت کا مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

مسلح افواج کی آپریشنل

صدر مملکت کا مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان،

اسلام آباد (ملت آن لائن) پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، صدر مملکت کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات سے ملاقات کے دوران گفتگو،صدر مملکت ممنون حسین نے ملکی دفاع کے سلسلے میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات سے ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ملک کے دفاعی اور سکیورٹی کے معاملات پر صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ ہماری مسلح افواج دفاع و طن کے لیے پوری طرح چوکس ہیں اور وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہیں۔ اس موقع پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے معاملات بھی زیر غورآئے۔