خبرنامہ پاکستان

صدرمملکت کی ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام ترکی کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے امت مسلمہ کو متحد ہو جانا چاہیے۔یادرہے کہ ترکی کے اتاترک ائیرپورٹ پر خود کش حملوں اور فائرنگ سے 36 افراد ہلاک جبکہ100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔