خبرنامہ پاکستان

صدرممنون حسین کی طبعیت ناساز ، اسپتال منتقل

راولپنڈی:(اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین کو ناسازی طبع کی بنا پر آج صبح سخت سیکیورٹی کے حصار میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ صدر ممنون حسین کو آج صبح سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔ ممنون حسین کئی گھنٹوں سے اسپتال میں موجود ہیں جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ جاری ہے ۔ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف بھی قومی ادارہ برائے امراضِ قلب آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ میں طبعیت کی خرابی کی بنا پر کئی دن داخل رہ چکے ہیں – بعد ازاں انہیں اسلا م آباد سے کراچی منتقل کردیا گیا تھا جہاں فروری میں متعدد بار ان کی طبعیت کی خرابی کی بنا پر پی این ایس شفا منتقل کیا گیا۔