خبرنامہ پاکستان

صدر اردوگان کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے: ترک سفیر

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے کہاہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوگان کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے ،یہ اچھا موقع ہے کہ ہم اپنے آباء و اجداد کی پیروی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لا رہے ہیں،ہم برادرممالک کے اندرونی معاملات کے بارے میں بات نہیں کرتے ،دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔اس حوالے سے سہولیات پیدا کر رہے ہیں،ہم ترک عوام کی پاکستان میں سیاحت کی غرض سے آمد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ منگل کو ترکی کے سفیر صادق بابر گرجن نے پاکستان اور ترکش فضائی کمپنیوں کی مشترکہ ورکشاپ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو نے کہاکہ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ہم اپنے آباء و اجداد کی پیروی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لا رہے ہیں۔پاکستان میں ترکی کے ڈرامے مقبولیت اختیار کر رہے ہیں۔پاکستان میں بہت زیادہ حسن ہے۔ترک صدر اردگان کا سرکاری دورہ اہمیت کا حامل ہے۔۔ترک صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان دوروں سے دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت آئے گی۔ترک سفیر کا تحریک انصاف کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ سے متعلق بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ مقامی سیاست بارے بات کرنا مناسب نہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت سے ملا ہوں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔