خبرنامہ پاکستان

صدر اور آرمی چیف بھی ایدھی کی نماز جنازہ میں شریک

کراچی: (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ ، اس کے علاوہ بھی پاکستان کی اہم سیاسی قیادت اور سماجی رہنما بھی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے نیشنل سٹیڈیم میں موجود تھیں ، سٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے اور سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ ان کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، گورنر سندھ عشرت العباد ، نثار کھوڑو، رضا ربانی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔