خبرنامہ پاکستان

صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی الوداعی ملاقات کا شیڈول طے

صدر مملکت:(ملت+اے پی پی) سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی الوداعی ملاقات کا شیڈول طے کر لیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود 24 نومبر کو صدر ممنون حسین سے الوداعی ملاقات کریں گے،ان کے عہدےکی مدت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔جنرل راشد محمود3سال کی مدت پوری کرنے پر عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں، یہ مسلح افواج کے ریٹائر ہونے والے افسران کی صوابدید ہے کہ انہیں کب الوداعی ملاقات کرنی ہے۔