خبرنامہ پاکستان

صدر مملکت ممنون حسین (آج) 23 مارچ کو 84 افراد کو پاکستان سول ایوارڈز عطا کریں گے،8 غیر ملکی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے 14 اگست 2015ء کو 150 پاکستان سول ایوارڈز اور 14 اگست 2015ء کے بعد خصوصی کیسز کے طور پر 4 اضافی ایوارڈز عطا کرنے کی منظوری دی ۔ یہ ایوارڈز (آج) 23 مارچ کو دیئے جائیں گے۔ صدر مملکت 84 افراد کو پاکستان سول ایوارڈز عطا کریں گے جن میں 8 غیر ملکی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی شامل ہیں۔ (آج)23 مارچ کو ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب میں یہ ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ گورنر پنجاب صدر مملکت کی طرف سے گورنر ہاؤس لاہور میں ایک پُروقار تقریب میں 24 افراد کو پاکستان سول ایوارڈز دیں گے۔ گورنر سندھ بھی صدر مملکت کی طرف سے گورنر ہاؤس کراچی میں ایک خصوصی تقریب میں 12 افراد کو پاکستان سول ایوارڈز دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس پشاور میں ایک پروقار تقریب میں 4 افراد کو پاکستان سول ایوارڈز دیں گے جبکہ گورنر بلوچستان صدر مملکت کی طرف سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب میں 5 افراد کو پاکستان سول ایوارڈز دیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان صدر مملکت کی طرف سے گورنر ہاؤس گلگت بلتستان میں ایک پروقار تقریب میں ایک شخص کو پاکستان سول ایوارڈ دیں گے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی صدر مملکت کی طرف سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں 25 مارچ کو ایک پروقار تقریب میں 29 پاکستان سول ایوارڈز دیں گے۔ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں پرویز بٹ انجینئرنگ (مکینیکل)، ڈاکٹر عشرت حسین پبلک سروس، انور علی فزکس، ہلال شجاعت حاصل کرنے والوں میں کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید، ہلال امتیاز حاصل کرنے والوں میں اعجاز احمد مختار سائنسز(فزکس)، زیبا علی آرٹس (فلم پروڈکشن)، ستارہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں چوہدری ذوالفقار علی شہید، محمد اسلم پرویز، معین حبیب خان، تحسین اللہ شاہ، سہیل اکبر خان، کرنل سید محسن رضا، ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر کارلو البرٹو پنیلی سپورٹس (کوہ پیما)، محمد جمال الدین سروسز ٹو پاکستان، ڈاکٹر عبدالعزیز عثمان الطواری، پروفیسر ڈاکٹر سید سہیل حسین نقوی (تعلیم)، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد (تعلیم)، ڈاکٹر سید فرحت عباس نقوی (میڈیسن)، ڈاکٹر فیصل سعود ڈار (ہیلتھ)، پروفیسر ڈاکٹر اتاش درانی (ادب)، روناک اقبال لاکھانی سپورٹس (سپیشل اتھلیٹکس)، سفیان جے زبیری، بابر یعقوب فتح محمد، جمیل احمد (مرحوم) (پبلک سروس)، رانا غلام شبیر (پبلک سروس)، ذوالفقار احمد چیمہ (پبلک سروس)، ڈاکٹر آصف محمود جان (سوشل ورک)، مرزا منظور احمد (مرحوم) آرٹس (پینٹنگ) (پبلک سروس)، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر (ادب)، نثار قادری آرٹس (ڈرامہ ایکٹنگ)، سبز علی موسیقی(طبلہ نواز)، ڈاکٹر عبدالغفار (پبلک سروس)، کیپٹن (ر) زاہد سعید (پبلک سروس)، عمر دراز خان (پبلک سروس)، پروفیسر ڈاکٹر عابدہ تہرانی (تعلیم)، تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں عباس علی شہید، لیاقت علی شہید، عفت فقیر محمد شہید، فضل محمود زبیری شہید، تنویر انور خان شہید، سید محمد الیاس شہید، فخر الحسن خان شہید، محمد سرور شہید، اسد شاہنواز شہید، طارق مسعود شہید، حفیظ الرحمان شہید، عبدالمالک شہید، غلام مرتضیٰ شہید، محمد اعظم حسین، محمد حیات شہید، محمد جمن عباسی، منتظر شاہ شہید، محمد اقبال شہید، محمد سجاد شہید، نصیر احمد، علی اکبر تونیو، عطاء الرحمان، عابد حسین راہی، سید غلام مصطفیٰ شاہ، احمد جمال خان، محمد پرویز، فہیم مظہر، محمد افضال، اختر حسین، غلام حسین، میجر (ر) عتیق ارشد، عامر مجاہد خان، راجہ مصطفی علی، محمد علی قاسمی، محمد شکیل، وقار سلطان، شیر خان، غلام سرور، اعصام مختار چوہدری، رائے اظہر حسین، تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں داتو حاجی عبدالرفیق بن عبدل (پاکستان کیلئے خدمات)، گیرالڈ چاول (پاکستان کیلئے خدمات)، ڈاکٹر صفیہ احمد سائنس (بیالوجی)، ڈاکٹر رفعت نسیم ملک سائنس، پروفیسر ڈاکٹر عطیہ سید (ادب)، قربان علی نیازی موسیقی (لوک گلوکار)، حاجی دراز خان (پبلک سروس)، پنجاب میں سول ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ستارہ امتیاز کا ایوارڈ لینے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سائنس (ویٹرنری)، پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی (تعلیم)، پروفیسر ڈاکٹر شہباز ملک (ادب)، میاں اعجاز الحسن (ادب)، مسعود اشعر (ادب)، پروفیسر خالدہ ترین (ادب)، محمد شہریار سلطان (پبلک سروس)، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر نذیر احمد سائنس (زراعت)، اکرام اللہ (ادب)، پروفیسر احمد سعید (ادب)، پروفیسر محمد ذکریا (تعلیم)، ڈاکٹر عامر ندیم المعروف عامر سہیل، وجاہت مسعود (صحافت)، واصف ناگی (صحافت)، منیر احمد منیر (صحافت)، مسعود اختر آرٹس (ڈرامہ/فلم ایکٹنگ)، خالد سلیم بٹ آرٹس (ڈرامہ/فلم ایکٹنگ)، وسیم عباس آرٹس (ڈرامہ/فلم ایکٹنگ)، ادب (شاعری) میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں استاد نتھو خان (مرحوم) موسیقی (سارنگی نواز)، اعجاز قیصر موسیقی (غزل)، تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر محمد علی سائنس، نجیب الدین جمال (ادب)، جمال اطہر قاضی (صحافت)، ڈاکٹر زاہد اشرف میڈیسن (طب یونانی)، سندھ میں پاکستان سول ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ستارہ امتیاز لینے والوں میں ڈاکٹر مسعود حمید خان (صحت)، سحر انصاری (انور مقبول) ادب، ڈاکٹر محمد عزیر تعلیم (اکنامکس)، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر مبارک احمد سائنس (زراعت)، ڈاکٹر عالیہ بانو منشی (سائنس)، غلام محمد گلاب المعروف گلاب چانڈیو، نور الدین بہمانی (مرحوم) (پبلک سروس)، آرٹس (ڈرامہ ایکٹنگ) میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں منیر احمد بھلر تعلیم (سکاؤٹ ٹریننگ)، پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ اسد اللہ خان (مرحوم)، جاوید احمد سومرو (صحافت)، سید معظم علی آرٹس (پینٹنگ)، ممتاز علی لاشاری موسیقی (نیم کلاسیقی گائیکی)، خیبرپختونخوا میں سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں اجمل خان (تعلیم)، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں افتخار حسین آرٹس (ڈرامہ ایکٹنگ)، منصور زمان سپورٹس (سکواش)، تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر ظفر اقبال (تعلیم)، بلوچستان میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں عبدالجبار خان (پبلک سروس)، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر آغا محمد ناصر ادب(شاعری)، ڈاکٹر محمد ایوب بلوچ ادب(تاریخ)، سچو خان آرٹس (لوک موسیقی)، تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں سید نوید حیدر ہاشمی (ادب)، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والو ں میں محمد یوسف حسین عبادی ادب(تاریخ)، راولپنڈی میں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر میں سٹریٹجک پلان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد ظفر اللہ خان سائنس (الیکٹرانکس)، خالد اقبال چشتی سائنس (نیوکلیئر فزکس)، ڈاکٹر قمر محبوب انجینئرنگ(کیمیکل)، ڈاکٹر راجہ علی رضا انور انجینئرنگ (نیوکلیئر)، ڈاکٹر نصر اللہ خان انجینئرنگ (نیوکلیئر)، ڈاکٹر نعمان اقبال انجینئرنگ (ٹیکنالوجی)، ایئرکموڈور (ر) چوہدری افتخار احمد، محمد اجمل جاوید انجینئرنگ (کیمیکل) انجینئرنگ (ایئرو سپیس)، صدارتی تمغہ حسین کارکردگی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر مقصود الحسن نسیم سائنس (پلازما فزکس)، مجیب الرحمان سائنس (جیالوجی)، بریگیڈیئر سید ذوالفقار علی انجینئرنگ (کمیونیکیشن نیٹ ورک)، شاہد محمود انجینئرنگ (کیمیکل)، محمد بشیر انجینئرنگ (میٹالرجی)، عبدالرحمان انجینئرنگ (الیکٹرانکس)، اسلم عمر انجینئرنگ (مکینیکل)، طاہر اکرام انجینئرنگ (مکینیکل)، محمد اکرام انجینئرنگ (مکینیکل)، ڈاکٹر شاہین خان انجینئرنگ (ٹیکنالوجی)، ڈاکٹر محمد ریحان انجینئرنگ (مکینیکل)، ڈاکٹر افتخار حیدر مخدوم انجینئرنگ، ڈاکٹر نعیم ظفر انجینئرنگ، خاور سلطان انجینئرنگ (کیمیکل)، ڈاکٹر عرفان رفیق انجینئرنگ (الیکٹرانکس/سافٹ ویئر)، تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد صدیق (سائنس)، ڈاکٹر عبدالرحمان طارق (انجینئرنگ)، بریگیڈیئر ڈاکٹر سلمان مجید (انجینئرنگ)، عاصم شہزاد انجینئرنگ (مکینیکل)، فیضان الحسن فاروقی انجینئرنگ (ایرو سپیس) اور شہناز یاسر انجینئرنگ (الیکٹریکل) شامل ہیں۔