اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آج نیشنل لائبریری میں ’’پریذیڈینشل کارنر‘‘ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے خاتون اول کے ہمراہ نیشنل لائبریری کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے آمد پر صدر مملکت کا پر تپاک استقبال کیا۔ صدر مملکت نے لائبریری کے مختلف حصوں اور خصوصی افراد کے لئے قائم گوشہ نور کا دورہ کیا جہاں انھوں نے وہاں پر موجود خصوصی افراد سے بھی ملاقات کی۔ صدر نے انہیں مطالعہ کے لئے تمام ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ صدر نے کہاکہ مطالعہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔