خبرنامہ پاکستان

صدر ممنون حسین نے انتخابات بل 2017 کی توثیق کردی

صدر ممنون حسین نے انتخابات بل 2017 کی توثیق کردی

اسلام آباد(ملت آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے والے انتخابات بل 2017 کی توثیق کردی۔

صدر مملکت کی توثیق کے بعد بل کو قانون کی حیثیت حاصل ہوگئی جس کے بعد سرکاری ملازم کے سوا ہر شہری سیاسی جماعت بنانے اور اس کا رکن بننے کا اہل ہوگا۔

نئے قانون کے تحت ہر شہری سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے یا عہدے دار بننے کا بھی اہل ہوگا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر پارٹی صدر بنانے کے لئے مسلم لیگ نے انتخابات بل 2017 متعارف کرایا جسے پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا۔