خبرنامہ پاکستان

صدر ممنون سے مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات ‘عید کی مبارکباد

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین سے مسلح افواج کے سربراہان چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ‘ فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدر نے کہا کہ پاک فوج کے جوان محاذ پر موجود افسروں اور جوانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لئے پاک فوج نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔