خبرنامہ پاکستان

صرف یوم کشمیر منانے سے آزادی کا حصول نا ممکن: مشال ملک

صرف یوم کشمیر منانے سے آزادی کا حصول نا ممکن: مشال ملک

لاہور: (ملت آن لائن) کشمیری رہنما مشال ملک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا کوئی وقت مخصوص نہیں، صرف یوم کشمیر منانے سے آزادی کا حصول نا ممکن ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سب سے بڑا فریق ہے، اسے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا چا ئیے۔
مشال ملک نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری بھارت کی 8 لاکھ فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں، لاشیں گرا کر امن قائم نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کو کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کے لیے عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔۔
کشمیری خاتون رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں جو کشمیری عوام کے لیے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلا سکتے ہیں، ہمیں ہر محاذ پر کشمیر کی جدوجہد آزادی کیلئے آواز بلند کرنا ہو گی۔
………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس: مواد تمام چینلز پر نشر ہوا: گواہ کا بیان

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کیورٹ میں طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس میں گواہ نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔ گواہ حاجی آدم نے بتایا کہ مواد تمام چینلز پر نشر ہوا۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ کوئی شخص گالی دے پھر بھی آئین اور قانون کے مطابق سنیں گے۔
سپریم کورٹ نے طلال چودھری توہین عدالت کیس میں کے ٹیلی ویژن پر نشر بیانات کی دو سی ڈیز کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔ وکیل صفائی کامران مرتضیٰ کے سوال پر گواہ حاجی آدم نے بتایا کہ طلال چودھری کی تقریر پر عدالت کے نوٹس لینےسے پہلے پیمرا نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی، مواد تمام چینلز پر نشر ہوا، پیمرا کے پاس یہ چانچنے کا میکنزم نہیں کہ کلپ اصل ہے یا نقل، طلال چوہدری سیاسی آدمی ہیں ان کی مخالفت بھی ہو سکتی ہے۔
طلال چوہدری کے وکیل نے بنچ سے کہا کہ توہین عدالت کیس میں بطور وکیل پیش ہونا مشکل کام ہے، عدالت درگزر کرے ۔ اس پر جسٹس اعجازافضل نے جواب دیا آپ پروقار طریقے سے اپنے فرائض ادا کریں، ہمارا مقصد قانون کی حکمرانی ہے، اگر کوئی شخص گالی دے پھر بھی آئین و قانون کے مطابق اسے سنیں گے۔ مقدمے کی مزید سماعت پیر کو ہوگی۔