خبرنامہ پاکستان

صوبوں کو ایک ارب 29 کروڑ فراہمی کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے رواں مالی سال 2015-16 کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے لیے صوبوںکو ایک ارب29 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزار روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے جو فوری طور پر جاری کی جائے گی۔ گزشتہ روز وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخزانہ نے صوبوں کے لیے جس مجموعی رقم کی منظوری دی ہے، اس میں سے پنچاب کو 27 کروڑ 17 لاکھ 14ہزار، سندھ کو 20 کروڑ47 لاکھ 72 ہزار، خیبرپختونخوا کو 31 کروڑ 36 لاکھ80 ہزار جبکہ بلوچستان کو 50 کروڑ 23 لاکھ 83 ہزار روپے دیے جائیں گے۔31 جولائی2015 کو مشترکہ مفادات کونسل نے یہ فیصلہ کیا تھاکہ صوبوںکے فاضل بجٹ پر ریٹ آف ریٹرن تازہ ترین ٹریژری بل کے ریٹ پردینے کی اجازت دی جائیگی جسے برقرار رکھنے کی کم ازکم شرح 3 ماہ ہوگی، اس فیصلے کے تحت صوبوںکو سہ ماہی بنیاد پر گرانٹ دی جارہی ہے۔