خبرنامہ پاکستان

صوبے میں انتظامی تبدیلیاں انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے کیں: نگران وزیراعلی

صوبے میں انتظامی تبدیلیاں انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے کیں: نگران وزیراعلی
لاہور: (ملت آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں، صوبے میں انتظامی تبدیلیاں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے کی گئی ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نےاپنے بیان میں ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ انکا اور انکی ٹیم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کبھی عملی سیاست میں رہے ہیں اور نہ ہی کبھی آنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر حسن عسکری کہتے ہیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے احسن طریقے سے ادا کریں گے، الیکشن کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کے لئے ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں۔