خبرنامہ پاکستان

صوفی ازم دنیا میں منصفانہ معاشرے کےقیام کی علامت ہے:ملیحہ لودھی

نیویارک:(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ صوفی ازم دنیا میں منصفانہ معاشرے کےقیام کی علامت ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوم پاکستان کی تاریخی تقریب سے خطاب میں کہی جس کا میڈیا پارٹنر جیو ٹی وی ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں پاکستان مشن کے زیر انتظام اور جیو کی شراکت سے منعقدہ صوفی نائٹ میں گلوکار راحت فتح علی پر فارم کررہے ہیں۔صوفی نائٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد شر یک ہے۔