خبرنامہ پاکستان

طالبان کا حمایتی نہیں؛ معصوم لوگوں کےقاتل دہشت گرد ہیں، عمران خان

دبئی:(اے پی پی) تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آصف زرداری کے دارالعلوم حقانیہ الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ان کرپٹ حکمرانوں جیسے ہیں جو مغربی حمایت کیلیے خود کو لبرل ظاہرکرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ طالبان کا حمایتی نہیں بلکہ اُن کو دہشت گرد سمجھتا ہوں جوکوئی بھی معصوم لوگوں کو قتل کریں وہ دہشت گرد ہیں اورانکا خاتمہ ہونا چاہیے، تحر یک انصاف نے ہمیشہ دہشتگر دی کی کھل کر مذمت کی ہے اور ہم معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے طالبان کو دہشت گرد کہتے ہیں اور ایسے دہشت گرد امن اور انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل احمقانہ بات ہے کہ میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہوں۔ دارالعلوم حقانیہ جہادی یونیورسٹی ہے توسابقہ حکومتوں کو اسے بند کرنا چاہیے تھا، وہ اس بارے میں کیوں خاموش رہے ہیں؟۔ ہم نے دارالعلوم حقانیہ کو بطور مرکزی دھارے میں لانے اور مدرسہ اصلاحات کیلیے فنڈز دیے ہیں۔ میں عمران خان نے عمران خان نے آصف زرداری کے دارالعلوم حقانیہ الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ان کرپٹ حکمرانوں جیسے ہیں جو مغربی حمایت کیلیے خود کو لبرل ظاہرکرتے ہیں، طالبان سے میرے تعلقات کی خبریں انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔ ان میں صداقت نہیں ،میرے گزشتہ 10سال کے بیانات کو دیکھ لیا جائے، میری نظر میں طالبان دہشت گرد گروپ ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے توہین رسالت قانون پر بھی اظہار خیال کیا، اُن کا مکمل انٹرویو آج رات نشر ہوگا۔