خبرنامہ پاکستان

طالبعلم اسامہ کی موت کو خودکشی قرار

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پولیس کے مطابق طالب علم اسامہ نے پستول سے کلاس روم کے اندر خود کو گولی ماری۔ پوسٹ مارٹم میں بھی قریب سے گولی چلنے کی تصدیق ہو گئی۔ اسامہ کے چھوٹے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی نے بریک ٹائم میں خط دیکر پرنسل کے پاس بھیجا اور اچانک گولی چلنے کی آواز آ گئی۔ دوستوں کے مطابق واقعے سے قبل اسامہ بالکل نارمل تھا۔ بچے کے چچا کا کہنا ہے کہ تحقیق ہونی چاہئے کہ بچہ پستول لیکر اسکول میں کیسے داخل ہوا۔ خط کی لکھائی اسامہ کی نہیں۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کلاس فیلوز، دوستوں اور اساتذہ کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔