خبرنامہ پاکستان

طالبہ نے بینائی سے محروم افراد کیلئے حیرت انگیز ڈیوائس تیار کرلی

طالبہ نے بینائی سے محروم افراد کیلئے حیرت انگیز ڈیوائس تیار کرلی
لاہور:(ملت آن لائن) بینائی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے، اس نعمت سے محروم افراد کیلئے پشاور کی ایک ہونہار طالبہ نے ایسی حیرت انگیز ڈیوائس تیار کی ہے جو نابینا افراد کی مشکلات کم کر دے گی۔ بینائی سے محروم افراد کیلئے ایک اچھوتی ایجاد، سفید چھڑی میں لگنے والی ڈیوائس نابینا افراد کو راستہ دکھائے گی۔ پشاور کی طالبہ حفضہ جمال نے بنائی ہے سونک آئی، سفید چھڑی کے ساتھ لگنے والی یہ چھوٹی سی نیویگیشن ڈیوائس سینسر کے ذریعے کام کرتی ہے، جو سامنے آنے والی کسی بھی رکاوٹ کے محسوس کرتے ہیں بزر بجاتی ہے۔ حفضہ جمال سونک آئی کیلئے موبائل ایپ بھی تیار کر رہی ہیں تاکہ سفید چھڑی کی بجائے نابینا افراد جیب میں موبائل رکھ کر بھی آسانی سے چل پھر سکیں، اس کے علاوہ اس میں چیزوں کی تصویر لے کر پہچان کرنے والا کیمرہ اور کرنسی نوٹ کیلئے بھی سینسر لگانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ پشاور کی ہونہار طالبہ کا کہنا ہے کہ حکومت سپورٹ کرے تو سونک آئی خیبرپختونخوا ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر میں مفت فراہم کی جا سکتی ہے۔