خبرنامہ پاکستان

طاہرالقادری، خادم رضوی، حمید سیالوی ہم ایک ہیں: شیخ رشید

طاہر القادری، خادم رضوی، حمید سیالوی ہم ایک ہیں: شیخ رشید

ملتان:(ملت آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سبراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کلبھوشن یادیو کا کیس صحیح طریقے سے نہیں لڑا، ختم نبوت کے معاملے کے اصل ملزم نواز شریف ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور نواز شریف اکٹھے نہیں چل سکتے، قوم فیصلہ کرے کہ ان کا گلی گلی مقابلہ کرے گی، طاہر القادری سے پہلے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے، نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ طاہر القادری کی عمران سے ملاقات کامیاب رہے گی، طاہر القادری اور عمران خان جو فیصلہ کریں گے، ان کا ساتھ دیں گے، ختم نبوت کے معاملے میں جو بھی لاہور احتجاج کرنے آئے گا، اس کا ساتھ دیں گے، شیخ آفتاب اور کیپٹن صفدر کو کیبنٹ ڈویژن سے 9 ارب دیئے گئے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کی ملاقات کرا کے پاک فوج نے بڑا کارنامہ کیا ہے، جینیوا کنونشن کے تحت ایسے کام کرنے پڑتے ہیں، حدیبیہ کیس کی تیاری مکمل کر لی ہے، پرانی نیب نے جان بوجھ کر پرانی دستاویزات نہیں لگائیں اور شہباز شریف کو فری ہینڈ دیا، حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں، دونوں بھایئوں نے رام اور شام کی فلم لگائی ہوئی ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید سے جاوید ہاشمی کے متعلق سوال ہوا تو شیخ صاحب کا موڈ خراب ہو گیا، چھوڑو یار کہہ کر روانہ ہو گئے۔