خبرنامہ پاکستان

طاہرالقادری آج برطانیہ سےوطن پہنچیں گے

لاہور:(آئی این پی) طاہر القادری براستہ دوحہ لندن سے صبح آٹھ بجے لاہور پہنچیں گے۔ عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرے گی۔ طاہر القادری میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے جس کے بعد انہیں جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ پہنچایا جائے گا۔