خبرنامہ پاکستان

طاہرالقادری جواب دیں بھارت میں سہولتیں کیوں ملتی ہیں: پرویز

راولپنڈی: (اے پی پی) وزیراعظم پر الزامات لگانے پر پرویز رشید نے طاہر القادری کو عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے طاہر القادری کو بھارت میں سہولتیں کیوں ملتی ہیں ۔ الزامات لگانے والے سیاستدان خود کینیڈا کی شہریت اختیار کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں قصاص ریلی کے دوران طاہر القادری نے الزام لگایا کہ شریف برادران کی ملوں میں تین سو بھارتی کام کرتے ہیں۔ یہ ملازمین خفیہ طور پر آتے ہیں اور انھیں ماڈل ٹاؤن میں سہولتیں دی جاتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا بھارتی ایجنٹ واہگہ بارڈر سے شریف برادران کی گاڑیوں میں آتے ہیں۔ میرے پاس بھارتی ایجنٹوں کے پاسپورٹ نمبر اور آمد کی تاریخیں موجود ہیں۔ شریف برادران بھارت کی مدد سے سولہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور پھر بجلی پورے ملک کو بیچیں گے ۔