خبرنامہ پاکستان

طاہرالقادری کااحتجاجی تحریک شروع کرنےکااعلان

لاہور: (اے پی پی) سیاسی کزن حکومت کیخلاف پھر ان ایکشن۔ پہلے عمران خان نے کیا احتجاج کا اعلان اور اب طاہر القادری بھی لگانے کو ہیں میدان۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ نے چھ اگست سے دمادم مست قلندر کا اعلان کیا، پچیس جماعتوں کی حمایت کا دعویٰ بھی کر دیا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے، پنجاب میں کرپشن کے خلاف آپریشن بھی ہونا چاہئے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت بھی کی۔