خبرنامہ پاکستان

طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

طاہرالقادری کا

طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

اسلام آباد .. پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف درج مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ تیار کرلی گئی جب کہ ضلعی انتظامیہ نے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر بھی غور شروع کردیا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف 5 مختلف مقدمات درج ہیں جب کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہر القا دری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کردیا۔ذ ر ا ئع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی ڈاکٹر طاہر القا دری کے خلاف 3 مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں جب کہ ان کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں اور خصوصی عدالت ان کی جائیداد بھی قرقی کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانا سیکرٹریٹ میں درج مقد ما ت میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان ضمانت کروا چکے ہیں تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے تاحال ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ پاکستان پہنچ گئیں
جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ پرواز ای کے 612 دبئی سے راولپنڈی پہنچیں، دونوں خواتین کوسخت سیکیورٹی میں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی اہلیہ اور والدہ ملاقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ دونوں خواتین امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 سے براستہ دبئی راولپنڈی پہنچیں، ڈپلو میٹک انکلیو کی طرف جانیوالے راستے بند کر دیئے گئے، ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈزون میں 500 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ریڈ زون کو بیریئر لگا کر جزوی طور پر سیل کر دیا گیا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کو سخت سکیورٹی میں اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ملاقات 12 بجے کے قریب دفتر خارجہ میں ہوگی، ملاقات میں موجود بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ مجرم سے کوئی بات نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی انہیں کسی سوال و جواب کی اجازت ہوگی، بھارت پر ملاقات کے بارے میں طریقہ کار واضح کر دیا گیا ہے، بھارت نے ملاقات کے لئے آنیو الی دونوں خواتین کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرانے سے انکار کر دیا ہے جو پاکستان نے مان لیا ہے تاہم بھارت کے اس ملاقات سے متعلق تین مطالبے مسترد کر دیئے گئے ہیں۔