خبرنامہ پاکستان

طاہرالقادری کا پہلا شوفلاپ ہوگیا‘ خواجہ آصف

پاکستان نے جانیں

طاہرالقادری کا پہلا شوفلاپ ہوگیا‘ خواجہ آصف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سےاستعفے آئے تودوبارہ الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ طاہرالقادری کا پہلا شوفلاپ ہوگیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ طاہرالقادری اورعمران خان پہلے بھی دھرنے دے چکے ہیں، اسمبلیوں سے استعفے آئے تو دوبارہ الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، نوازشریف کوآج بھی عوام کی حمایت حاصل ہے۔خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری ہمیں جہاں لے جائیں گے ہم تیار ہیں، اگر ہم آج یہاں سے واپس چلے گئے تو ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہیں مل سکے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں اور آج اس موقع پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔
ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں‘ ڈاکٹرطاہرالقادری
واضح رہے کہ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں۔