خبرنامہ پاکستان

طاہرالقادری کی پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوتی ہے: سرداریوسف

اسلام آباد:(اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وہ طاہر القادری کی پیشنگوئی پر یقین نہیں کرتے ، ان کی پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوتی ہیں۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہی ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ طاہر القادر ی کو لوگ اچھی طرح سمجھ گئے ہیں ان کے لاہور میں دھرنے کے سیاسی مقاصد ہیں جو عوام اور ملک کے مفاد میں نہیں ۔ ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو قومی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اچھے کھیل اور کردار کا مظاہرہ کر نا چاہئیے ۔