خبرنامہ پاکستان

طاہر القادری کل لاہور پہنچیں گے

لاہور (ملت + آئی این پی) عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری اڑھائی ماہ کے بیرون ملک دورے کے بعد آج (منگل) لاہور پہنچیں گے‘کارکنوں کو استقبال کیلئے ہدایات جاری کردیں گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرطاہر القادری کے لاہورمیں استقبال کے لیے پارٹی کی جانب سے کارکنوں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ کارکنوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ قائد کے رہنما کے استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچیں۔ڈاکٹر طاہر القادری آج صبح 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ کو جلوس کی صورت میں ماڈل ٹاون انکی رہائشگاہ پر لایا جائے گا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری 12 دسمبر کو مال روڈ پر سالانہ میلاد کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔