خبرنامہ پاکستان

طلبہ تنظیم نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ایڈمن بلاک کو تالےلگادیے

طلبہ تنظیم نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ایڈمن بلاک کو تالےلگادیے

اسلام آباد(ملت آن لائن)قائداعظم یونیورسٹی میں لسانی تنظیم کے طلبہ نے ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایڈمن بلاک کوتالے لگا دیئے۔

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں لسانی طلبہ تنظیم نے ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے اور آج یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کو تالے بھی لگادیئے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمیں انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتے میں ہمارے ساتھی طلبہ کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ابھی عملدرآمد نہیں ہوا، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق وی سی ڈاکٹر جاوید اشرف نے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کو فون کرکے حالات سے آگاہ کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ لسانی تنظیم کے معاملے کو جلد حل کر لیا جائے گا تاہم وزیرداخلہ طلبہ سے پرامن رہنے کی درخواست کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والی تنظیم کو دوسری لسانی تنظیم کی حمایت بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔