خبرنامہ پاکستان

طورخم بارڈپرافغانستان کی جارحیت کے پیچھے امریکہ اوربھارت ہیں،مولانا

اسلام آباد(آئی این پی) انصارالامہ پاکستان کے امیرودفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ طورخم بارڈپرافغانستان کی جارحیت کے پیچھے امریکہ اوربھارت ہیں افغانستان کی کرائے کی فوجی پاکستان کے بہادرافواج اورغیرت مندقوم کامقابلہ نہیں کرسکتے دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے ملکی دفاع میں میدان عمل میں آچکی ہے اور اگر امریکہ اور اس کے حواریوں نے حملے بند نہ کیے تو عید کے بعد دفاع پاکستان کی تحریک میں مزیدشدت آئے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں جامعہ خالدبن ولیدمیں افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ پاکستان پوری دنیامیں مرکزی حیثیت رکھتاہے اسی وجہ سے ہرموقع پرپاکستان کوگھیرنے کی سازش کی جاتی ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد پاکستان کوچاروں طرف سے گھیراجارہاہے دشمن ممالک اکٹھے ہورہے ہیں امریکی سرپرستی میں مودی سرگرم ہے ایران ،افغانستان اوربھارت کانیاگٹھ جوڑپاکستان کے خلاف عالمی سازش کاحصہ ہے امریکہ خطے میں امن عمل کے نام پر پاکستان کو پڑوسی ممالک سے لڑوانا چاہتا ہے جس میں ایران ،بھارت اور افغانستان کی حکومتیں امریکہ کی اتحادی ہیں اور پاکستان مخالف سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں افغانیوں کی حکومت ہی نہیں ہے بلکہ ایک کٹھ پتلی حکومت قائم ہے اسی طرح افغانستان کی فوج کرائے کے ٹٹوہیں اس سے پہلے اسی فوج نے سوویت یونین کاساتھ دیامگرافغان عوام نے اس فوج کومستردکردیااب یہ فوج امریکہ سے ڈالرلے کرلڑرہی ہے یہ بزدل فوجی پاکستان کی بہادرافواج اورغیرت مندقوم کامقابلہ نہیں کرسکتی یہ بازرومیرے آزمائے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی بھلائی کے لیے کام کیا ، بھارتی ہاتھوں میں کھیلنے کی بجائے افغانستان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کرے بھارت خطے میں دہشت گردی پروان چڑھا رہا ہے۔ افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ دہشت گردی کے اڈے ہیں۔ وہیں سے پاکستان میں تخریب کاری کی جاتی رہی ہے۔ امریکا و بھارت کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ امریکا پاکستان اور چین کا راستہ روکنا چاہتا ہے۔ قوم کو متحد ہوکر امریکی و بھارتی عزائم کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا ۔ شہید میجر علی جواد چنگیزی کی شہادت پاک فوج کے لئے قابل فخر ہے۔ افغانستان میں یہ فائرنگ بنگلہ دیش کی طرح بھارتی ایجنٹوں کی مکتی باہنی کی ہے یا پھر نیٹو فورسز کی ہے کہ امریکہ اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے ملکی دفاع میں میدان عمل میں آچکی ہے اور اگر امریکہ اور اس کے حواریوں نے حملے بند نہ کیے تو عید کے بعد دفاع پاکستان کی تحریک میں مزیدشدت آئے گی ۔