خبرنامہ پاکستان

طیارہ حادثہ؛ بلیک باکس فرانس بھیجا جائیگا

کراچی: (ملت+اے پی پی) حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والی قومی ائیر لائن کی پرواز کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ بھی کیا۔ ٹیم مختلف پہلووں سے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تفتیشی ٹیم نے فرانسیسی کمپنی کے حکام سے رابطہ کر لیا ہے تحقیقاتی ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے حکام کو سانحہ حویلیاں کی تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے کا ملبہ نہ ہٹانے کا کہہ دیا۔ تفتیشی ٹیم نے طیارہ کے بلیک باکس اور دیگر شواہد پر فرانسیسی کمپنی کے حکام سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔ طیارہ کا بلیک باکس فرانس بھیجنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیںتحقیقاتی ٹیم کے دو افراد بلیک باکس لیکر آئندہ 48 گھنٹوں میں فرانس جائیں گے۔ طیارہ کا بلیک باکس فرانس میں ڈی کوڈ کیا جائیگا جس کے بعد تحقیقات میں مزید پیشرفت متوقع ہے۔