خبرنامہ پاکستان

طیارہ حادثہ؛ شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے،پمز حکام

اسلام آباد : (ملت+اے پی پی) پاکستان آرمی کے تین ہیلی کاپٹرز نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی 23 میتیں پمز ہسپتال پہنچا دیں ۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے ذرائع کے مطابق طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کے لئے پمز ہسپتال میں ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گے۔