خبرنامہ پاکستان

طیارے کا بلیک باکس مل گیا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پی کے 661 چترال سے اسلام آباد کیلئے اُڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد حادثے کا شکار ہوا۔ چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے بتایا کہ جہازمیں انسانی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ تحقیقات میں انٹرنیشنل ادارے بھی شامل ہوں گے۔ سیکریٹری سول ایوی ایشن عرفان الہیٰ نے بتایا انویسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا ریکارڈر بھی دیکھے گی۔ سول ایوی ایشن کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ انہوں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ وزیرداخلہ چودھری نثار کی ہدایت پر تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیم تین روزمیں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ پی آئی اے نے بھی ائیر کموڈور منیر بٹ کی سربراہی میں انوسٹی گیشن بورڈ قائم کر دیا۔ کراچی ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن نے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔ دوسری جانب جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔