خبرنامہ پاکستان

طیبہ تشدد کیس:سابق ایڈیشنل سیشن جج، اہلیہ کو ایک ایک سال قید کی سزا

طیبہ تشدد کیس:سابق ایڈیشنل سیشن جج، اہلیہ کو ایک ایک سال قید کی سزا

لاہور:(ملت آن لائن+اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے مقدمے میں سابق ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین کو ایک ایک سال قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سنایا۔