خبرنامہ پاکستان

طیبہ تشدد کیس‘ راجہ خرم اوراہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (ملت +آئی این پی)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف نے طیبہ تشدد کیس میں او ایس ڈی جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی عبوری ضمانت میں 10فروری تک توسیع کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرطیبہ اور ا سکے والدین کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔طیبہ تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے کی۔ ملزم راجاخرم علی خان اور انکی اہلیہ ماہین ظفر عدالت میں پیش ہوئیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے مقدمے کاچالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ جس پر پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چالان جلد ٹرائل کورٹ میں پیش کردیا جائے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرطیبہ اورا سکے والدین کو پیش کرنے کا حکم اورراجہ خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی ضمانت میں دس فروری توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس کے ٹرائل کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو منتقل کردیا تھا۔