خبرنامہ پاکستان

طیبہ کو بدھ کے روز سپریم کورٹ پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) زخم بھرتے ہی تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ طیبہ مبینہ والدین سمیت پولیس کے پاس پہنچ گئی ۔ اسلام آباد پولیس کریڈٹ لینے کیلئے بازیابی کا جھوٹا دعویٰ کرتی رہی ، آج پمز میں میڈیکل ہوگا ، بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ڈرامائی پیشرفت ، کمسن طیبہ زخم بھرتے ہی منظرعام پر آگئی ۔ مبینہ والدین سمیت تھانے میں پیش کر دیا گیا ، پولیس کی اپنی ناکامی چھپانے اور کریڈٹ لینے کی کوشش ۔ بچی کو اسلام آباد کے مضافات سے ڈھونڈ نکالنے کا دعویٰ ۔ بچی کی آنکھ کے اوپر زخم ، نیل کا نشان اور سوجن ختم ہو چکی تاہم ہاتھ پر بدستور پٹی بندھی ہے ۔ پولیس کے مطابق طیبہ کو لہتراڑ روڈ پر برما ٹاؤن کے ایک گھر سے برآمد کیا گیا جہاں مبینہ والدین نے اسے چھپا رکھا تھا ۔ دوسری جانب ذمہ دار ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ طیبہ اور مبینہ والدین کو اس کے قریبی عزیزوں نے خود پولیس کے حوالے کیا ، پولیس نے میڈیا کو بچی کی برما ٹاؤن سے بازیابی کی غلط اطلاعات دیں تاکہ وہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈال سکے ۔