خبرنامہ پاکستان

طیبہ کیس؛ جج کیخلاف باضابطہ انکوائری کا فیصلہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) طیبہ تشدد کیس میں اہم پیش رفت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف انکوائری جسٹس محسن اختر کیانی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے راجہ خرم کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی جس کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو گا۔ ابتدائی انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کی جس میں کمسن طیبہ پر تشدد کی تصدیق ہو گئی۔ کمسن طیبہ ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں ملازمہ تھی جس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔