خبرنامہ پاکستان

طیبہ کیس: پولیس نے ڈی این اے رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پولیس نے طیبہ تشدد کیس میں والدین کی ڈی این اے رپورٹ کی جلد فراہمی کے لئے پمز انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ ہسپتال کی انتظامیہ ڈی این اے رپورٹ جلد فراہم کرے جو 18 جنوری کو سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔ تفتیشی ٹیم نے فیس بک فرانزک رپورٹ کے لئے ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا ہے اور طیبہ کی تشدد والی تصاویر فیس بک پر شائع کرنے والوں کی رپورٹ مانگی ہے۔