خبرنامہ پاکستان

عائشہ احد نے رانا ثناء کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کردی

لاہور(ملت آن لائن)حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعوے دار عائشہ احد ملک نے عدالت میں رانا ثناء اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے اپنے وکیل کے زریعے لاہور کی سیشن عدالت میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ مجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کر رہے ہیں، عدالت سے گزارش ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ عائشہ احد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے نوازشریف سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔