خبرنامہ پاکستان

عائشہ گلالئی الزامات: پارلیمانی کمیٹی قبول نہیں، شیریں مزاری کا اسپیکر کو خط

اسلام آباد(ملت آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی اخلاقیات کمیٹی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔

شیریں مزاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں ہراسمنٹ کے الزامات کی پارلیمان کی تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین پر مشتمل کمیٹی سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔

خط کے متن کے مطابق عائشہ گلالئی کے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات چاہتے ہیں، برطانوی پارلیمنٹ کی طرح آزادانہ پارلیمانی کمشنر مقرر کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آزادانہ پارلیمانی کمشنر ممبران پارلیمنٹ اور کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق امور خود دیکھے تاہم پارلیمان کی تحقیقاتی کمیٹی قبول نہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے یکم اگست کو پریس کانفرنس کے دوران عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی وجہ سے پی ٹی آئی میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں اور عمران خان انہیں نازیبا پیغامات بھی بھیج چکے ہیں۔