خبرنامہ پاکستان

عائشہ گلالئی کا الزام، مسلم لیگ ن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

عائشہ گلالئی کا

عائشہ گلالئی کا الزام، مسلم لیگ ن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے ترجمان نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ ن نے انہیں فوج کے خلاف بات اور تنقید کرنے کے عوض سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی پیش کش کی۔
عائشہ گلالئی کا یہ بھی کہا تھا کہ نوازشریف عوام کوفوج کے خلاف اکسارہےہیں، اگر موازنہ کیا جائے تو زرداری صاحب اُن سے بہتر ہیں کیونکہ وہ فوج کے خلاف نہیں جارہے۔
عائشہ گلالئی کو اپنے قد سے بڑی بات نہیں کرنی چاہیے: سینیٹر مشاہد اللہ خان
وزیرمملکت برائےاطلاعات نےعائشہ گلالئی کےبیان کوجھوٹاقرار دیتے ہوئے اسے قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف بیان سیاسی شہرت حاصل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں، انہوں نے تحریک انصاف تو چھوڑ دی مگر اپنے سربراہ کی طرح جھوٹ بولنا نہیں چھوڑا۔ وزیر مملکت نے سوال پوچھا کہ گلالئی اُس شخص یا رہنما کا نام بتائیں جس نے سینیٹ کا ٹکٹ فوج پر تنقید کے عوض دینے کی پیش کش کی، اس طرح کے بیان کس کے ایجنڈے پر دیے جارہے ہیں یہ بھی سامنے لایا جائے۔
نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی
دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن کا نے عائشہ گلالئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اُن کے بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کس کی زبان بول رہی ہیں اس بات کا معلوم کرنا بے حد ضروری ہے۔
عائشہ گلالئی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’گلالئی اُس شخص کا نام بتائیں جس نے انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی پیش کش کی‘۔