خبرنامہ پاکستان

عائشہ گلالئی کی نااہلی کا معاملہ، عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

عائشہ گلالئی

عائشہ گلالئی کی نااہلی کا معاملہ، عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ میں عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل 14 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14مارچ کو سماعت کرے گا۔
بنچ میں جسٹس عمر عطا اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گلالئی نااہلی ریفرنس خارج کر دیا تھا۔ عمران خان نے آرٹیکل 63 اے کے تحت عائشہ گلالئی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔