خبرنامہ پاکستان

عائشہ گلالئی کے تمام الزامات عمران خان نے مسترد کردیئے

عائشہ گلالئی کے تمام الزامات عمران خان نے مسترد کردیئے

اسلام آباد … عمران خان نےعائشہ گلالئی کے الزامات مسترد کر دئیے۔ کہتے ہیں الزامات قوم کی توجہ پاناما کیس سے ہٹانے کے لیے لگائے گئے۔ مسلم لیگ ن آئینی اور قانونی جنگ ہار گئی۔ اب کردار کشی کے آخری حربے آزما رہی ہے۔ پارٹی قیادت نے نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف کیسز میں طوالت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا، پی ٹی آئی قیادت نےعائشہ گلالئی کے الزامات کو مسترد کردیا،اور کہا کہ عدالت کے اندر اور باہر بے آبرو ہوکر شریفوں نے گھٹیاپن کا مظاہرہ کیا۔

عمران خان نے پارٹی قیادت سے خطاب میں بتایا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کا وجود ہی نہیں۔

وہ کسی جماعت کی آلہ کار بن گئی ۔ مسلم لیگ ن آئینی اور قانونی جنگ ہار گئی ،اتنی بڑی شکست کے بعد اب میری کردارکشی کے آخری ہتھیار کو آزما رہی ہے۔ کہتے ہیں مخالفین کے کردار پر کیچڑ اچھالنا ن لیگ کا آخری حربہ ہوتا ہے۔ ماضی میں نصرت بھٹو، بے نظیر بھٹو پر بہتان لگائے گئے پھر میرے خلاف بھی محاز کھولے رکھا،اور لغو زبانی کی۔

پی ٹی آئی قیادت نے کہا کہ عائشہ گلالئی طرز کے شرمناک حملے آئندہ بھی ناکام بنایں گے۔ کپتان نے ان کے ساتھ یکجہتی کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین نے ن لیگ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرکےزندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے سیاسی اور پارلیمانی امور پر بریفنگ دی۔ اور کہا کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل میں نوازشریف کی مداخلت قابل تشویش ہے۔ ۔پارٹی قیادت نے نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف کیسز میں طوالت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

….
عائشہ گلا لئی کے پیچھے کون… کالم عمار چوہدری