خبرنامہ پاکستان

عابد شیر علی جیسے مخبوط الحواس شخص سے صرف ہمدردی کا اظہار کیا جاسکتا ہے: نعیم

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ عابد شیر علی جیسے مخبوط الحواس شخص سے صرف ہمدردی کا اظہار کیا جاسکتا ہے ،پانامہ لیکس کے معاملے میں ملنے والی شرمندگی نے نواز شریف اور انکے درباریوں کے حواس تباہ کر دیے ہیں ،فیصلہ آنے کی دیر ہے، یہ سارے مسندوں سے ہٹا کر جیلوں میں بھرے جائیں گے ۔بدہ کو وزیر مملکت عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی کو سنجیدگی سے لینا خود اسکے ساتھ زیادتی ہیعابد شیر علی کو گھر سے کوئی تربیت ملی نہ ہی انکی جماعت نے انکی تعلیم کا اہتمام کیا۔کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی جائے گی تو عابد شیر علی بیچارہ کیوں پریشان نہیں ہوگا۔کرپشن زدہ مالِ حرام کے ڈھیر پر پلنے والے چوری کے بچا کیلئے ہاتھ پاں نہ ماریں تو کیا کریں۔عابد شیر علی ہی نہیں خود نواز شریف بھی اس قسم کی ذہنی پستگی کا شکار ہیں۔پانامہ لیکس کے معاملے میں ملنے والے شرمندگی نے نواز شریف اور انکے درباریوں کے حواس تباہ کر دیے ہیں۔عمران خان پانامہ شریف اور انکے درباریوں کیلئے “خوف” کی علامت بن چکے ہیں۔نواز شریف کو علم ہے کہ عمران خان سے “این آر او” ملے گا نہ ہی جدہ جانے دیا جائے گا۔فیصلہ آنے کی دیر ہے، یہ سارے مجرم مسندوں سے ہٹا کر جیلوں میں بھرے جائیں گے ۔غریب قیدی آزاد کرکے کرپٹ شریفوں اور اسکے درباریوں سے اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیسی جیلیں آباد کی جائیں گی(ع ع)