خبرنامہ پاکستان

عاشورہ کے بعد ملک بھر سے لوگ جمع کرنے عمران خان خود نکلیں‌ گے

اسلام آباد: (نیٹ نیوز) شہر اقتدار کو بند کرنے کے مشن کے سلسلے میں عمران خان کے ملک بھر میں دوروں کے حوالے سے ابتدائی شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔ عاشورہ کے بعد عمران خان ملک بھر کے دوروں پر نکلیں گے۔ اس حوالے سے انیس اکتوبر کو ملتان اور بیس اکتوبر کو فیصل آباد کے دورے کی تجویز ہے۔ کپتان ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور بڑے اضلاع کا دورہ کریں گے۔
imran-khan
تئیس سے انتیس اکتوبر تک کا ہفتہ کپتان شمالی پنجاب میں لگائیں گے جبکہ سرگودھا، جہلم، پنڈی، اٹک اور نارتھ پنجاب کے اضلاع میں بھی جائیں گے۔ لاہور کی طرز پر راولپنڈی میں بھی ایک دن میں مختلف علاقوں کے دوروں کی تجویز زیرغور ہے جبکہ کپتان استقبالیہ کیمپوں کا بھی دورہ کریں گے۔ دوروں کے حتمی شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔