خبرنامہ پاکستان

عاصمہ جہانگیر نے جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں: وزیر اعظم

جہانگیر نے جمہوریت

عاصمہ جہانگیرنے جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں: وزیر اعظم

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں‌ معروف وکیل رہنما، قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا. اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے عاصمہ جہانگیر کی خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں‌ نے جمہوریت کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیرنےانسانی حقوق کے لیے گراں قدر کام کیا اور خواتین کے حقوق کے لیے شان دار جدوجہد کی، جو قابل تقلید ہے.
معروف قانون داں عاصمہ جہانگیر سپرد خاک
یاد رہے کہ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی تھی، جس کے بعد ان کی میت کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ مولانا مودودی کے فرزند حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی۔ خواتین نے بھی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ اجلاس میں‌ انسداد دہشت گردی رولز 2018 کی بھی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی 2016 میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کی تحلیل کی منظوری دی ہے.
عاصمہ جہانگیر، غریبوں سے معاوضہ نہ لینے والی وکیل
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی کابینہ کوسی پیک پرجلد تفصیلی بریفنگ دی جائے گی.