خبرنامہ پاکستان

عاصمہ جہا نگیر نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا مطالبہ کر دیا

ممتاز قانون دان

لاہور (ملت + آئی این پی) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہا نگیر نے سپر یم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ کیس پر باہر عدالت لگا بد تمیزی کر رہی ہے ‘تحر یک انصاف نے سڑکوں پر پانامہ کا فیصلہ کر نا ہے تو عدالت میں ’’چنے ‘‘کھانے گئے ہیں‘کسی کیس میں ’’فوٹو کاپی ‘‘اور ہیک کر کے حاصل کیے جانیوالے کاغذات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ منگل کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہا نگیرنے کہا کہ تحر یک کی جانب سے سپر یم کورٹ کے باہر کی جانیوالی بحث کا کوئی سر پیر نہیں ہے اور تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سپر یم کورٹ پر دبا? ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے پانامہ کیس کا فیصلہ پٹیشنز نے نہیں عدالت نے کر نا ہے کیس کا کوئی بھی جیتیمگر سب کو تمیز ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس طر ح سڑکوں پر پانامہ لیک کیس فیصلہ سڑکوں پر کر نے اور عدالتوں میں دبا? ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان کو کسی کی عزت کا کوئی خیال نہیں وہ جس کو مر ضی لولا‘لنگڑا جو مر ضی منہ میں آئے کہہ دیتے ہیں حکومت کو بھی چاہیے وہ عمران خان کی باتوں کا اس طر ح پر یس کانفروں میں جواب نہ دیں بلکہ یہ معاملہ سپر یم کورٹ میں چلنے دیا جائے اور سپر یم کورٹ کو مذاق نہ بنایا جائے (ن) لیگ اور تحر یک انصاف کو سپر یم کورٹ کو اپنی سیاست کیلئے استعمال نہیں کر نا چاہیے تحر یک انصاف کے میلے کے جواب میں حکومت کو جواب میں عدالت نہیں لگانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دھر نے کے دوران سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو انٹیلی جنس کے سربراہ نے بلا کر کہاآپ ہماری مدد کر یں۔